ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی رہنما کی منظم اشتعال انگیزی،عصمت دری اور قتل کے لئے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ذمہ دار: بی جے پی لیڈر 

بی جے پی رہنما کی منظم اشتعال انگیزی،عصمت دری اور قتل کے لئے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ذمہ دار: بی جے پی لیڈر 

Sun, 29 Jul 2018 01:19:52    S.O. News Service

نئی دہلیؤ:28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نریندر مودی بی جے پی لیڈروں کو بھلے ہی بار بار زبان پر استعمال کرنے کی نصیحت کرتے رہے ہوں، لیکن لیڈروں کی بے لگام زبان اکثر و بیشتر بے لگام ہوجاتی ہے ،گویا وزیر اعظم کی نصیحت بے ا ثر ہو کر رہ گئی ہے ، تاہم اندورن خانہ تصویر کچھ اور ہی ہے، جس کا اظہار بی جے پی لیڈران سے ہوتا رہتا ہے ۔ اترپردیش کے امبیڈکر نگر سے بی جے پی کے رہنما ہری اوم پانڈے سے جڑا ہے ان کی بدزبانی حماقت کی تمام سرحدیں عبور کرگئی جب انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے لئے مسلمانوں کی مبینہ بڑھتی ہوئی آبادی ذمہ دار ہے ۔واضح ہو کہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات منظم طور پر عمداً دیئے جاتے ہیں تاکہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت ملتی رہے ۔حالیہ دنوں میں بی جے پی کے تمام رہنماؤں کی متنازعہ تبصرے کے بعد اب ہری اوم پانڈے کا یہ متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ہری اوم پانڈے نے نامہ نگاروں سے کہا کہ عصمت دری اور قتل جیسے جرائم بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلم آبادی کا فیصد تیزی سے بڑھا ہے اور انہوں نے بھارت کو دوسرا پاکستان بننے سے بچانے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک بل لانے کو کہا ہے ۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ہی تلنگانہ سے بی جے پی ممبر اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ووٹوں کی بھیک مانگ والے ہی افطار پارٹی منعقد کرتے ہیں۔ مسلسل متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے اس ممبر اسمبلی نے دو ٹوک کہا کہ وہ نہ تو اس طرح کا کوئی اہتمام کریں گے اور نہ ہی اس قسم کے کسی تقریب میں شامل ہوں گے۔ حیدرآباد کے گوشا محل اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ میں ایک ویڈیو میسج پوسٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں ممبر اسمبلی نے کہا کہ ان کے ایک دوست نے انہیں افطار پارٹی کے اہتمام کا مشورہ دیا جیسا کہ رمضان کے مہینے میں دیگر رہنما کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاتھا کہ ان دنوں تلنگانہ کے کئی رکن اسمبلی سر پر ٹوپی لگا کر سیلفی لیتے ہوئے افطار پارٹی کے انتظامات میں مشغول ہیں۔ 


Share: